تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 11
فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًاۙ﴿11﴾
- فَسَوْفَ يَدْعُوْاپس عنقریب مانگے گا
- ثُبُوْرًاموت
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو وہ موت کی دہائی دے گا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اوپر اہل ایمان کا حال یہ بیان ہوا ہے کہ وہ اپنے اہل و عیال کی طرف خوش خوش لوٹیں گے، اس کے ٹھیک مقابل میں ایک دوسرے گروہ کے بارے میں فرمایا کہ یہ موت اور ہلاکت کی دہائی دیں گے۔ یعنی جس دوزخ میں وہ داخل ہوں گے اس سے نجات کی واحد شکل ان کو صرف یہ نظر آئے گی کہ موت آ کر ان کا خاتمہ کرے لیکن وہ بھی ان کی پرسان حال نہ بنے گی۔
اگرچہ ’یَدْعُوْا ثُبُوْرًا‘ کو بظاہر ’یَصْلٰی سَعِیْرًا‘ کے بعد آنا چاہیے لیکن بہ تقاضائے بلاغت مسبب کو سبب پر مقدم کر دیا ہے تاکہ سابق گروہ کی شادمانی اور اس دوسرے گروہ کی بدبختی و حرماں نصیبی دونوں کا ذکر ایک دوسرے کے بالمقابل ہو۔