تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 14
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَۚۛ﴿14﴾
- اِنَّهٗبیشک وہ
- ظَنَّاس نے گمان کیا
- اَنْکہ
- لَّنْ يَّحُوْرَہرگز نہ لوٹے گا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس نے گمان رکھا کہ اس کو کبھی لوٹنا نہیں ہوگا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی وہ اس گمان میں رہے کہ مرنے کے بعد نہ انھیں جینا ہے نہ کسی کی طرف لوٹنا ہے تو آخر وہ اپنا یا اپنے متعلقین کا عیش کیوں مکدر کرتے؟ انھوں نے زندگی اور اس کے وسائل سے جو حظ اٹھانا تھا اٹھا لیا۔ نہ آخرت کے لیے انھوں نے کوئی فکر ہی کی اور نہ اس میں ان کا کوئی حصہ ہی ہے۔