تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 15
بَلٰۤى١ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاؕ﴿15﴾
- بَلٰٓى ڔکیوں نہیں
- اِنَّبیشک
- رَبَّهٗاس کا رب
- كَانَ بِهٖتھا اس کو
- بَصِيْرًادیکھنے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہاں، کیوں نہیں ! اس کا رب تو اس کو اچھی طرح دیکھ رہا تھا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ایک برسر موقع استدراک:
یہ ان کے اس ظن پر، جس کا اوپر حوالہ ہے، برسر موقع استدراک ہے کہ انھوں نے یہ گمان جو کیا تو بالکل غلط کیا۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ ان کا رب ان کو دیکھ رہا تھا، تو جب دیکھ رہا تھا تو آخر یہ کس طرح روا تھا کہ وہ اپنے حضور میں پیشی کے لیے نہ بلاتا؟ یہ بات تو اس کی قدرت، حکمت، عدل اور رحمت سب کے منافی ہوتی! قیامت اور جزا و سزا کے حق میں یہ دلیل قرآن میں جگہ جگہ بیان ہو چکی ہے۔