تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 22
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ٘ۖ﴿22﴾
- بَلِبلکہ
- الَّذِيْنَجن لوگوں نے
- كَفَرُوْاکفر کیا (منکر)
- يُكَذِّبُوْنَجھٹلاتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
بلکہ جنہوں نے کفر کیا وہ جھٹلا رہے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ اس صورت حال کا بیان ہے جو عملاً تھی۔ یعنی سجدہ کرنا تو درکنار، جو قیامت کے منکر ہیں وہ قرآن کی تکذیب کر رہے ہیں کہ یہ محض پیش کرنے والے کا اپنا گھڑا ہوا کلام ہے جو قیامت کے ڈراوے سنا کر ہمیں مرعوب کرنا چاہتا ہے۔