Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 85. Al-Burooj · Ayah 14

  1. وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ﴿14﴾

    1. وَهُوَ الْغَفُوْرُاور وہ بخشنے والا
    2. الْوَدُوْدُمحبت والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور وہ بخشنے والا پیار کرنے والا ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’وَہُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ ۵ ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُ ۵ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ‘۔ یعنی بخشنے والا اور محبت کرنے والا تنہا وہی ہے، جس کو لَو لگانی ہو تنہا اسی سے لگائے۔ کوئی اور نہیں ہے جو کسی کے کچھ کام آ سکے۔ عرش کا مالک اور عظمت والا وہی ہے۔ کوئی اس کے اقتدار اور اس کی عظمت میں شریک نہیں ہے۔ وہ جو چاہے کر ڈالنے والا ہے۔ نہ وہ کسی کا محتاج ہے نہ کوئی اس کے کسی ارادے میں مزاحم ہو سکتا۔