Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 85. Al-Burooj · Ayah 13

  1. اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُۚ﴿13﴾

    1. اِنَّهٗبیشک وہ
    2. هُوَوہی
    3. يُبْدِئُپہلی بار پیدا کرتا ہے
    4. وَيُعِيْدُاور لوٹاتا ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہی آغاز کرتا ہے اور وہی لوٹائے گا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’إِنَّہُ ہُوَ یُبْدِئُ وَیُعِیْدُ‘۔ ظالموں کو اوپر جس عذاب جہنم کی دھمکی دی گئی ہے یہ اس کی دلیل بیان کر دی گئی ہے کہ کوئی اس مغالطہ میں بھی نہ رہے کہ آخرت اور جزا و سزا کا ڈراوا محض ڈراوا ہے، مرنے کے بعد نہ کوئی زندگی ہے نہ کوئی موت۔ فرمایا کہ خدا ہی ہے جو لوگوں کو اس دنیا میں پیدا کرتا ہے اور جب وہ پیدا کرتا ہے تو وہ ازسرنو ان کا اعادہ بھی کر سکتا ہے۔ جب پہلی بار اس کو پیدا کرنے میں کوئی مشکل نہیں پیش آئی تو دوبارہ یہ کام اس کے لیے کیوں مشکل ہو جائے گا؟