Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 85. Al-Burooj · Ayah 19

  1. بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍۙ﴿19﴾

    1. بَلِبلکہ
    2. الَّذِيْنَوہ جو کہ
    3. كَفَرُوْاانہوں نے کفر کیا
    4. فِيْ تَكْذِيْبٍجھٹلانے میں
Translation · Tadabbur-e-Quran
لیکن یہ کفار جھٹلانے ہی میں لگے رہیں گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
انکار کا اصل سبب ضد ہے: اس ’بَلْ‘ سے پہلے کلام کا کچھ حصہ بربنائے قرینہ محذوف ہے۔ اس کو کھول دیجیے تو پوری بات یوں ہو گی کہ جو کچھ ان کو سنایا جا رہا ہے، ہے تو یہ حرف حرف حق۔ کسی کے لیے بھی اس سے انکار کی گنجائش نہیں ہے لیکن یہ قیامت کے منکرین جان بوجھ کر جھٹلانے کے درپے ہیں اور اب ایسی پچ آ پڑی ہے کہ کسی طرح اس کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔