تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 85. Al-Burooj · Ayah 20
وَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآئِهِمْ مُّحِیْطٌۚ﴿20﴾
- وَّاللّٰهُاور اللہ
- مِنْ وَّرَآئِهِمْانکے ہر طرف سے
- مُّحِيْطٌگھیرے ہوئے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور خدا ان کو ان کے آگے پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
لفظ ’وَرَآءَ‘ آگے اور پیچھے دونوں معنوں میں آتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ یہ جھٹلانے ہی پر بضد ہیں تو اپنی ضد پر اڑے رہیں لیکن یاد رکھیں کہ ان کی تکذیب سے حقیقت جھوٹ نہیں ہو جائے گی۔ اللہ ان کے آگے پیچھے ہر طرف سے احاطہ کیے ہوئے ہے۔ وہ اس سے بھاگ کر کہیں نہیں جا سکتے۔