تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 85. Al-Burooj · Ayah 21
بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ﴿21﴾
- بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌبلکہ وہ قرآن
- مَّجِيْدٌبڑی شان والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
(یہ جھٹلانے کی چیز نہیں) بلکہ یہ بڑے مرتبہ کا کلام ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اس ’بَلْ‘ سے پہلے بھی بربنائے وضاحت قرینہ کچھ محذوف ہے۔ اس کو کھول دیجیے تو پوری بات یوں ہو گی کہ یہ قرآن جس انجام سے تمہیں ڈرا رہا ہے یہ ایک حقیقت ہے۔ یہ ایک بزرگ و برتر کلام ہے۔ یہ شاعروں اور کاہنوں کے کلام کی طرح کی کوئی ہوائی چیز نہیں ہے بلکہ یہ خدا کی نازل کردہ وحی ہے اور اس کا منبع لوح محفوظ ہے جس تک کسی جن و انس کی رسائی نہیں ہے۔