تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 86. At-Taariq · Ayah 1
وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِۙ﴿1﴾
- وَالسَّمَآءِقسم آسمان کی
- وَالطَّارِقِاور رات کو آنے والے کی
Translation · Tadabbur-e-Quran
شاہد ہیں آسمان اور رات میں نمودار ہونے والے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آسمان اور ستاروں کی قسم:
جس طرح سابق سورہ میں برجوں والے آسمان کی قسم کھائی ہے اسی طرح اس سورہ میں آسمان اور اس کے دمکتے ستاروں کی قسم کھائی ہے اور یہ قسم، جیسا کہ وضاحت ہو چکی ہے، بطور شہادت اس دعوے پر دلیل پیش کرنے کے لیے کھائی ہے جو آگے آ رہا ہے۔
’طَارِقٌ‘ کے لغوی معنی تو شب میں آنے والے کے ہیں لیکن یہاں اس سے مراد شب میں نمودار ہونے والے ستارے ہیں۔ اس کی وضاحت خود قرآن ہی نے ’اَلنَّجْمُ الثَّاقِبُ‘ کے الفاظ سے کر دی ہے۔