تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 86. At-Taariq · Ayah 2
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُۙ﴿2﴾
- وَمَآ اَدْرٰىكَاور تم نے کیا سمجھا
- مَاکیا ہے
- الطَّارِقُطارق
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور تم کیا سمجھے کہ کیا ہیں رات میں نمودار ہونے والے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’وَمَآ اَدْرٰکَ‘ کا سوال اس شہادت کی عظمت و اہمیت کی طرف متوجہ کرنے کے لیے ہے۔ مطلب یہ ہے کہ کوئی اس شہادت کو معمولی شہادت نہ گمان کرے۔ یہ بہت بڑی شہادت ہے بشرطیکہ غور کرنے والے اس پر غور کریں اور سمجھیں، اس کو مذاق بنانے کی کوشش نہ کریں۔