تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 86. At-Taariq · Ayah 13
اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌۙ﴿13﴾
- اِنَّهٗ لَقَوْلٌبیشک وہ کلام
- فَصْلٌفیصلہ کردینے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہ یہ دو ٹوک بات ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
مکذبین قیامت کو تنبیہ:
جس طرح سابق سورہ کے آخر میں مکذبین قیامت کو متنبہ فرمایا ہے کہ قرآن کے اس انذار کا مذاق نہ اڑاؤ، یہ لوح محفوظ سے اترا ہوا نہایت برتر کلام ہے، اسی طرح اس سورہ کے آخر میں بھی ایک نئے اسلوب سے آگاہ فرمایا کہ یہ قرآن جس روز حساب سے تمہیں آگاہ کر رہا ہے وہ ایک امرقطعی اور اٹل ہے جس سے تمہیں لازماً سابقہ پیش آنا ہے تو اس کو مذاق کا موضوع نہ بناؤ بلکہ دانش مندی اور عاقبت بینی کا تقاضا یہ ہے کہ اس کو توجہ سے سنو، سمجھو اور آنے والے دن کی تیاری کرو۔