Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 86. At-Taariq · Ayah 17

  1. فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠ع﴿17﴾

    1. فَمَهِّلِپس ڈھیل دو
    2. الْكٰفِرِيْنَکافروں کو
    3. اَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًاڈھیل دو تھوڑی
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو ان کافروں کو مہلت دے، ان کو چھوڑ ذرا دیر کو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی جب یہ ہر طرف سے اللہ تعالیٰ کے گھیرے میں ہیں تو خواہ ان کو کتنی ہی ڈھیل ملے اس بات کا کوئی اندیشہ نہیں ہے کہ یہ خدا کی گرفت سے باہر نکل جائیں گے، تو تم بھی ان کو ڈھیل ہی دو۔ یعنی ان کے طعنوں اور مطالبات سے تنگ آ کر یہ تمنا نہ کرو کہ اب ان کو کوئی نشانئ عذاب دکھا ہی دی جائے یا سرے سے ان کا قصہ ہی پاک کر دیا جائے۔ ’اَمْہِلْہُمْ رُوَیْدًا‘۔ یہ اوپر کے ٹکڑے ہی کی وضاحت ہے کہ اس ڈھیل سے یہ مطلب نہیں ہے کہ کسی غیر محدود مدت کے لیے ان کو ڈھیل دی جائے بلکہ بس ذرا سی ان کی رسی دراز کر دی جائے تاکہ جو کلیلیں یہ کرنی چاہتے ہیں کر لیں بالآخر تو ان کو اپنے انجام سے دوچار ہونا ہی ہے۔ یہاں کلام کا یہ پہلو خاص طور پر قابل توجہ ہے کہ ڈھیل دینے کی ہدایت پیغمبر ﷺ کو فرمائی جا رہی ہے جس سے یہ بات نکلتی ہے کہ اب ان کی قسمت کی باگ دراصل پیغمبر ہی کے ہاتھ میں خدا نے دے دی ہے۔ البتہ وہ پسند یہ فرماتا ہے کہ پیغمبر ان کو ذرا سی ڈھیل مزید دے دیں۔