تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 87. Al-A'laa · Ayah 14
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ﴿14﴾
- قَدْیقیناً
- اَفْلَحَاس نے فلاح پائی
- مَنْجو
- تَزَكّٰىپاک ہوا
Translation · Tadabbur-e-Quran
کامیاب ہوا جس نے اپنے کو پاک کیا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ان لوگوں کا انجام جن کے دل زندہ ہیں:
اوپر کی آیات میں نبی ﷺ کی دعوت سے گریز اختیار کرنے والوں کا انجام بیان فرمایا۔ اب یہ ان لوگوں کا انعام بیان ہو رہا ہے جن کا ذکر اوپر ’سَیَذَّکَّرُ مَنْ یَّخْشٰی‘ کے الفاظ سے ہوا ہے۔ فرمایا کہ بے شک ان لوگوں نے فلاح پائی جنھوں نے نبی ﷺ کی تذکیر سے فائدہ اٹھایا اور اپنے آپ کو کفر و شرک کی آلودگی سے پاک کر لیا۔ ان کے لیے دنیا میں بھی فلاح کے دروازے کھلیں گے اور آخرت میں بھی یہ اپنے رب کی رحمت و رضوان سے نوازے جائیں گے۔