تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 87. Al-A'laa · Ayah 15
وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ﴿15﴾
- وَذَكَرَاور یاد کیا
- اسْمَنام
- رَبِّهٖاپنا رب
- فَصَلّٰىپھر نماز پڑھی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اپنے خداوند کا نام یاد کیا اور نماز پڑھی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
دین میں نماز کی اہمیت:
’وَذَکَرَ اسْمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی‘۔ یہ اس تزکیہ کی اولین علامت بھی ہے اور اس کا اصل طریقہ بھی۔ ہم اوپر اشارہ کر چکے ہیں کہ تمام علم کا سرچشمہ درحقیقت اسمائے الٰہی ہیں۔ انہی سے یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ ہمارے رب کی صفات کیا ہیں اور پھر انہی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان صفات کی روشنی میں ہمارے عقائد کیا ہونے چاہییں اور وہ عقائد ہمارے اوپر ہمارے رب اور اس کے بندوں سے متعلق کیا حقوق و فرائض عائد کرتے ہیں۔ گویا نماز کا ذکر یہاں ایمان باللہ کے اولین مظہرکی حیثیت سے ہوا ہے۔ ہم اس کتاب میں جگہ جگہ اس نکتہ کی وضاحت کر چکے ہیں کہ ایمان کا اولین مظہر نماز ہے اور پھر یہی چیز تمام شریعت کی اساس بھی ہے اور اس کی محافظ بھی۔ اس نکتہ کی مزید تفصیل مطلوب ہو تو سورۂ مومنون کی ابتدائی آیات کی تفسیر تدبر قرآن میں پڑھ لیجیے۔