تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 89. Al-Fajr · Ayah 8
الَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِ۪ۙ﴿8﴾
- الَّتِيْوہ جو
- لَمْ يُخْلَقْنہیں پیدا کیا گیا
- مِثْلُهَااس جیسا
- فِي الْبِلَادِشہروں میں
Translation · Tadabbur-e-Quran
جن کا ثانی نہ ہوا ملکوں میں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’اَلَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُہَا فِی الْبِلَادِ‘۔ تعمیری ترقیوں کے ساتھ ساتھ یہ لوگ اپنے قد و قامت اور زور و قوت کے لحاظ سے بھی نہایت نمایاں تھے۔ ان سے پہلے یا ان کی معاصر قوموں میں سے کوئی قوم ان کی برابری نہ کر سکی۔