تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 9. At-Tawba · Ayah 70
اَلَمْ یَاْتِهِمْ نَبَاُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ١ۙ۬ وَ قَوْمِ اِبْرٰهِیْمَ وَ اَصْحٰبِ مَدْیَنَ وَ الْمُؤْتَفِكٰتِ١ؕ اَتَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ١ۚ فَمَا كَانَ اللّٰهُ لِیَظْلِمَهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿70﴾
- اَلَمْ يَاْتِهِمْکیا ان تک نہ آئی
- نَبَاُخبر
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- مِنْ قَبْلِهِمْان سے پہلے
- قَوْمِ نُوْحٍقومِ نوح
- وَّعَادٍاور عاد
- وَّثَمُوْدَاور ثمود
- وَقَوْمِ اِبْرٰهِيْمَاور قوم ابراہیم
- وَاَصْحٰبِ مَدْيَنَاور مدین والے
- وَالْمُؤْتَفِكٰتِاور الٹی ہوئی بستیاں
- اَتَتْهُمْان کے پاس آئے
- رُسُلُهُمْان کے رسول (جمع)
- بِالْبَيِّنٰتِواضح احکام دلائل کے ساتھ
- فَمَاسو نہیں
- كَانَتھا
- اللّٰهُاللہ
- لِيَظْلِمَهُمْکہ وہ ان پر ظلم کرتا
- وَلٰكِنْاور لیکن
- كَانُوْٓاوہ تھے
- اَنْفُسَهُمْاپنے اوپر
- يَظْلِمُوْنَظلم کرتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا انہیں ان لوگوں کی سرگزشت نہیں پہنچی جو ان سے پہلے گزرے۔ قوم نوح، عاد، ثمود اور قوم ابراہیم، اصحاب مدین اور الٹی ہوئی بستیوں کی، ان کے پاس ہمارے رسول کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے تو اللہ ان کے اوپر ظلم کرنے والا نہیں بنا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے بنے