Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 90. Al-Balad · Ayah 12

  1. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُؕ﴿12﴾

    1. وَمَآ اَدْرٰىكَاور کیا تم سمجھے
    2. مَا الْعَقَبَةُکیا ہے عقبہ
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور تم سمجھے کہ کیا ہے وہ گھاٹی !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
خدا کے مقرب بننے کے لیے بازیاں کھیلنی پڑتی ہیں: ’وَمَآ اَدْرٰکَ مَا الْعَقَبَۃُ‘ میں جو اسلوب ہے اس کی وضاحت ہم جگہ جگہ کر چکے ہیں کہ یہ انداز سوال کسی چیز کی عظمت و شان یا اس کی ہولناکی کے اظہار کے لیے اختیار کیا جاتا ہے۔ یہاں مقصود مخاطبوں کو یہ بتانا ہے کہ تم صرف چند رسوم ادا کر کے خدا کے مقرب اور چہیتے بننے کے خواب دیکھ رہے ہو حالانکہ اس منزل تک پہنچنے کے لیے گھاٹیاں پار کرنی اور بازیاں کھیلنی پڑتی ہیں۔ مال کے پجاری بن کر تم اس مقام کو حاصل نہیں کر سکتے۔ اگر یہ حاصل کرنا چاہتے ہو تو آؤ سنو کہ اس کے لیے تمہیں کیا کیا کام کرنے ہیں۔