تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 91. Ash-Shams · Ayah 8
فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَ تَقْوٰىهَا۪ۙ﴿8﴾
- فَاَلْهَمَهَااس کے دل میں ڈالی
- فُجُوْرَهَااس کا گناہ
- وَتَقْوٰىهَااور اس کی پرہیزگاری
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس اس کو سمجھ دی اس کی بدی اور نیکی کی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’فَاَلْھَمَھَا فُجُوْرَھَا وَتَقْوٰھَا‘۔ یہ عمل تسویہ کی تفصیل ہے۔ انسان کی تخلیق کا تکمیلی مرحلہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے اندر ایک نور یزدانی ودیعت فرمایا جس سے اس کے اندر یہ شعور بیدار ہوا کہ کیا چیز اس کے لیے نیکی اور خیر ہے اور کیا چیز بدی اور شر۔ سابق سورہ میں اسی حقیقت کی طرف ’وَھَدَیْنٰہُ النَّجْدَیْنِ‘ (البلد ۹۰: ۱۰) کے الفاظ سے اشارہ گزر چکا ہے اور اس کی وضاحت ہو چکی ہے۔ اس پر ایک نظر ڈال لیجیے۔ مزید تفصیل مطلوب ہو تو سورۂ قیامہ اور سورۂ دہر کی تفسیر میں اس کے ہر پہلو پر جامع بحث ملے گی۔