Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 92. Al-Lail · Ayah 11

  1. وَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ﴿11﴾

    1. وَمَا يُغْنِيْاور نہ فائدہ دے گا
    2. عَنْهُ مَالُهٗٓاس کو اس کا مال
    3. اِذَاجب
    4. تَرَدّٰىوہ نیچے گرے گا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اس کے کیا کام آئے گا اس کا مال جب وہ کھڈ میں گرے گا !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
بخیلوں کو تنبیہ: یہ ’مَا‘ نافیہ بھی ہو سکتا ہے اور سوالیہ بھی۔ دونوں صورتوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہو گا لیکن سوالیہ میں زیادہ زور ہے اس وجہ سے میں نے اسی مفہوم کو لیا ہے۔ یہ بانداز سوال ان لوگوں کو تنبیہ اور ملامت ہے جو مال رکھتے ہوئے خدا کی راہ میں خرچ کرنے سے جی چراتے ہیں۔ فرمایا کہ ایسے شخص کو اس کا مال اس وقت کیا نفع پہنچائے گا جب وہ جہنم کے کھڈ میں گر جائے گا!۔۔۔ مطلب یہ ہوا کہ مال کا اگر کوئی مستقل فائدہ ہے تو یہ ہے کہ آدمی خدا کی راہ میں خرچ کر کے اس کو اپنی ابدی زندگی کے لیے محفوظ کر لے۔ اگر ایسا نہ کیا تو یہ مال اس کے لیے نہ صرف یہ کہ کچھ نافع نہ ہوا بلکہ ہمیشہ کے لیے موجب وبال بنا۔