تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 92. Al-Lail · Ayah 12
اِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰى٘ۖ﴿12﴾
- اِنَّبیشک
- عَلَيْنَاہم پر (ہمارا ذمہ)
- لَلْهُدٰىالبتہ راہ دکھانا
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہمارا کام سمجھا دینا ہے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ وہی تنبیہ نسبۃً زوردار لفظوں میں ہے کہ ہمارا کلام لوگوں کو راہ دکھانا ہے سو یہ کام ہم نے اپنا رسول بھیج کر اور اپنی کتاب نازل کر کے کر دیا۔ یہ ذمہ داری ہماری نہیں ہے کہ ہم لوگوں کو اس راہ پر چلا بھی دیں۔ یہ لوگوں کی اپنی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ راہ اختیار کریں۔ جو یہ راہ اختیار کریں گے وہ فلاح پائیں گے، جو گریز کریں گے وہ اس کا انجام دیکھیں گے۔