تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 96. Al-Alaq · Ayah 13
اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ﴿13﴾
- اَرَءَيْتَبھلا دیکھیں
- اِنْاگر
- كَذَّبَاس نے جھٹلایا
- وَتَوَلّٰىاور منہ موڑا
Translation · Tadabbur-e-Quran
بھلا دیکھو تو، اگر اس نے جھٹلایا اور منہ موڑا …!
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
دوسرے امکان کا حوالہ: یہ اس دوسرے امکان کا حوالہ ہے جس کی طرف ہم نے اوپر اشارہ کیا۔ یعنی کوئی بتائے کہ اگر یہی تکذیب کرنے والا اور حق سے منہ موڑنے والا ہوا تب۔۔۔۔۔۔! یعنی تب تو اس نے اپنے لیے جہنم کا دروازہ خود اپنے ہی ہاتھوں کھولا! یہاں عربیت کا وہ قاعدہ ملحوظ رہے جس کی طرف ہم جگہ جگہ اشارہ کر چکے ہیں کہ بعض مرتبہ شرط کا جواب اس وجہ سے حذف کر دیا جاتا ہے کہ اس کی سنگینی احاطۂ بیان سے باہر ہوتی ہے۔ یہاں اسی وجہ سے جواب محذوف ہے۔ اس کی ایک مثال سورۂ یونس میں بھی موجود ہے۔
رسول کی تکذیب کرنے اور اس کی دعوت سے منہ موڑنے والوں کا انجام سورۂ لیل میں یوں بیان ہوا ہے:
لَا یَصْلَاہَا إِلَّا الْأَشْقَی۵ الَّذِیْ کَذَّبَ وَتَوَلَٰی (الیل ۹۲: ۱۵-۱۶)
’’اس جہنم میں وہی بدبخت خلائق پڑیں گے جنھوں نے جھٹلایا اور منہ موڑا۔‘‘