Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 96. Al-Alaq · Ayah 14

  1. اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ یَرٰىؕ﴿14﴾

    1. اَلَمْکیا نہ
    2. يَعْلَمْجانا
    3. بِاَنَّ اللّٰهَکہ اللہ
    4. يَرٰىدیکھ رہا ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ دیکھ رہا ہے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اس کی یہ ساری تعدیاں دیکھ رہا ہے! اگر وہ دیکھ رہا ہے اور ضرور دیکھ رہا ہے تو اس کا انتقام وہ ضرور لے گا۔ وہ عادل، رحیم، عزیز اور غیور ہے۔ اس کے بندے اگر اس کی بندگی سے روکے جائیں تو وہ کس طرح گوارا کر سکتا ہے کہ وہ تماشائی بن کر اس کا تماشا دیکھتا رہے۔