Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 96. Al-Alaq · Ayah 19

  1. كَلَّا١ؕ لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ۠۩۩ع﴿19﴾

    1. كَلَّانہیں نہیں
    2. ۭ لَا تُطِعْهُاس کی بات نہ مان
    3. وَاسْجُدْاور سجدہ کر
    4. وَاقْتَرِبْاور نزدیک ہو
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہرگز نہیں، اس کی بات نہ مان اور سجدہ کر اور قریب ہو جا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
نبی صلعم کو ہدایت: فرمایا کہ اگر کوئی سرپھرا تمہیں خدا کے آگے سجدہ کرنے سے روکتا ہے تو اس کی اس حرکت کو خاطر میں نہ لاؤ بلکہ سجدہ کرو اور اپنے رب سے قریب تر ہو جاؤ۔ یہ امر یہاں واضح رہے کہ قرآن نے جگہ جگہ نماز ہی کو صبر و عزیمت اور فتح باب نصرت کی کلید بتایا ہے اور سجدہ نماز کا سب سے اعلیٰ رکن ہے۔ یہ اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ یہ کس کی مجال ہے کہ تمہیں اس چیز سے روک دے جو تمہاری زندگی کی غایت اور خدا سے تعلق کا واحد وسیلہ ہے۔ اگر کوئی ایسی جسارت کرتا ہے تو تم اس کے شر سے خدا کی پناہ چاہو جس کا واحد طریقہ اس کے آگے سربسجود ہونا ہے۔