Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 96. Al-Alaq · Ayah 6

  1. كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤىۙ﴿6﴾

    1. كَلَّآہرگز نہیں
    2. اِنَّ الْاِنْسَانَبیشک انسان
    3. لَيَطْغٰٓىسرکشی کرتا ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہرگز نہیں، بیشک انسان سرکشی کر رہا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ ان کے اس رویہ کا بیان ہے جو انھوں نے اس ہدایت کے معاملے میں اختیار کیا۔ فرمایا کہ وہ اس رحمت کی قدر کرنے کے بجائے نہایت سرکشی کے ساتھ اس کی تکذیب کر رہے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو جو مال و اسباب حاصل ہے اس کو پا کر وہ اب خدا سے اپنے کو بالکل مستغنی خیال کرنے لگے ہیں۔ قریش کے رویہ کا بیان: اس آیت کا آغاز ’کَلَّا‘ سے جو ہوا ہے اس سے مقصود قریش کی ان سخن سازیوں کی تردید ہے جو وہ آنحضرت ﷺ اور قرآن مجید کی تکذیب کے لیے کرتے تھے۔