Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 96. Al-Alaq · Ayah 8

  1. اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىؕ﴿8﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. اِلٰى رَبِّكَاپنے رب کی طرف
    3. الرُّجْعٰىلوٹنا ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک تیرے خداوند ہی کی طرف لوٹنا ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’رُجْعٰی‘ مصدر ہے ’بُشْرٰی‘ کے وزن پر، لوٹنے کے معنی میں۔ تنبیہ اور آخرت کی یاددہانی: فرمایا کہ یہ جو کچھ کر رہے ہیں کرنے دو بالآخر ان کو لوٹنا تمہارے رب ہی کی طرف ہے جس سے یہ مستغنی اور بے خوف ہیں۔ اس وقت ان کے طغیان کی حقیقت ان کے سامنے کھل جائے گی۔ اگر ان کو گمان ہے کہ ان کے مزعومہ شرکاء ان کے مولیٰ و مرجع بنیں گے تو ان کے اس وہم سے بھی پردہ اٹھ جائے گا۔ اس دن بادشاہی صرف اللہ کی ہو گی اور اس کی پکڑ سے پناہ دینے والا کوئی نہیں ہو گا۔