Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 99. Az-Zalzala · Ayah 2

  1. وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ﴿2﴾

    1. وَاَخْرَجَتِاور باہر نکال ڈالے
    2. الْاَرْضُزمین
    3. اَثْقَالَهَااپنے بوجھ
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور زمین اپنا بوجھ باہر نکال پھینکے گی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’اثقال‘ سے مراد: ’ثِقْلٌ‘ کے معنی بار اور بوجھ کے ہیں۔ اس کا اول مصداق تو مردے ہیں جو زمین میں دفن ہیں اور قیامت کے دن زمین ان کو نکال باہر کرے گی لیکن لفظ عام ہے اس وجہ سے اس سے وہ خزانے اور دفینے بھی مراد ہو سکتے ہیں اور ان جرائم کی یادگاریں بھی جن کا مجرموں نے ارتکاب کیا اور زمیں میں ان کو چھپایا۔ سورۂ انشقاق کی آیت ’وَاَلْقَتْ مَا فِیْھَا وَتَخَلَّتْ‘ (الانشقاق ۸۴: ۴) (جو کچھ اس کے اندر ہو گا وہ اس کو ڈال کر فارغ ہو جائے گی) میں اس کی وضاحت ہو چکی ہے اور آگے سورۂ عادیات کی آیت ’اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِ‘ (العادیات ۱۰۰: ۹) (اور جب کہ قبریں اگلوائی جائیں گی) کے تحت بعض اشارات ان شاء اللہ مزید آئیں گے۔