تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 10. Yunus · Ayah 26
Tafseerلِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوا الْحُسْنٰى وَ زِیَادَةٌ١ؕ وَ لَا یَرْهَقُ وُجُوْهَهُمْ قَتَرٌ وَّ لَا ذِلَّةٌ١ؕ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ﴿26﴾
- لِلَّذِيْنَوہ لوگ جو کہ
- اَحْسَنُواانہوں نے بھلائی کی
- الْحُسْنٰىبھلائی ہے
- وَزِيَادَةٌاور زیادہ
- وَلَا يَرْهَقُاور نہ چڑھے گی
- وُجُوْهَھُمْان کے چہرے
- قَتَرٌسیاہی
- وَّلَا ذِلَّةٌاور نہ ذلت
- اُولٰٓئِكَوہی لوگ
- اَصْحٰبُ الْجَنَّةِجنت والے
- ھُمْوہ سب
- فِيْهَااس میں
- خٰلِدُوْنَہمیشہ رہیں گے
Translation · Tafheem-ul-Quran
جن لوگوں نے بھلائی کا طریقہ اختیار کیا اُن کے لیے بھلائی ہے اور مزید فضل۔33 ان کے چہروں پر رُو سیاہی اور ذلّت نہ چھائے گی۔ وہ جنّت کے مستحق ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة یُوْنُس 33
یعنی ان کو صرف ان کی نیکی کے مطابق ہی اجر نہیں ملے گا بلکہ اللہ اپنے فضل سے ان کو مزید انعام بھی بخشے گا۔