Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 10. Yunus · Ayah 27

Tafseer
  1. وَ الَّذِیْنَ كَسَبُوا السَّیِّاٰتِ جَزَآءُ سَیِّئَةٍۭ بِمِثْلِهَا١ۙ وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ مَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ عَاصِمٍ١ۚ كَاَنَّمَاۤ اُغْشِیَتْ وُجُوْهُهُمْ قِطَعًا مِّنَ الَّیْلِ مُظْلِمًا١ؕ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ﴿27﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
    2. كَسَبُواانہوں نے کمائیں
    3. السَّيِّاٰتِبرائیاں
    4. جَزَآءُبدلہ
    5. سَيِّئَةٍبرائی
    6. بِمِثْلِهَااس جیسا
    7. وَتَرْهَقُھُمْاور ان پر چڑھے گی
    8. ذِلَّةٌذلت
    9. مَا لَھُمْان کے لیے نہیں
    10. مِّنَسے
    11. اللّٰهِاللہ
    12. مِنْکوئی
    13. عَاصِمٍبچانے والا
    14. كَاَنَّمَآگویا کہ
    15. اُغْشِيَتْڈھانک دئیے گئے
    16. وُجُوْهُھُمْان کے چہرے
    17. قِطَعًاٹکڑے
    18. مِّنَسے
    19. الَّيْلِرات
    20. مُظْلِمًاتاریک
    21. اُولٰٓئِكَوہی لوگ
    22. اَصْحٰبُ النَّارِجہنم والے
    23. ھُمْوہ سب
    24. فِيْهَااس میں
    25. خٰلِدُوْنَہمیشہ رہیں گے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جن لوگوں نے بُرائیاں کمائیں ان کی برائی جیسی ہے ویسا ہی وہ بدلہ پائیں گے،34 ذلّت ان پر مسلّط ہو گی ، کوئی اللہ سے ان کو بچانے والا نہ ہو گا ، ان کے چہروں پر ایسی تاریکی چھائی ہوئی ہو گی35 جیسے رات کے سیاہ پردے ان پر پڑے ہوئے ہوں، وہ دوزخ کے مستحق ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة یُوْنُس 34 یعنی نیکوکاروں کے برعکس بدکاروں کے ساتھ معاملہ یہ ہوگا کہ جتنی بدی ہے اتنی ہی سزا دے دی جائے گی۔ ایسا نہ ہوگا کہ جرم سے ذرہ برابر بھی زیادہ سزا دی جائے۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو النمل، حاشیہ 109 الف)۔ سورة یُوْنُس 35 وہ تاریکی جو مجرموں کے چہرے پر پکڑے جانے اور بچاؤ سے مایوس ہوجانے کے بعد چھا جاتی ہے۔