Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 104. Al-Humaza · Ayah 2

Tafseer
  1. اِ۟لَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗۙ﴿2﴾

    1. الَّذِيْجس
    2. جَمَعَجمع کیا
    3. مَالًامال
    4. وَّعَدَّدَهٗاسے گن گن کر رکھا
Translation · Tafheem-ul-Quran
جس نے مال جمع کیا اور اُسے گِن گِن کر رکھا۔ 2
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الھمزۃ 2 پہلے فقرے کے بعد یہ دوسرا فقرہ خود بخود یہ معنی دیتا ہے کہ لوگوں کی یہ تحقیر و تذلیل وہ اپنی مال داری کے غرور میں کرتا ہے۔ مال جمع کرنے کے لیے جَمَعَ مَالًا کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جن سے مال کی کثرت کا مفہوم نکلتا ہے۔ پھر گن گن کر رکھنے کے الفاظ سے اس شخص کے بخل اور زر پرستی کی تصویر نگاہوں کے سامنے آجاتی ہے۔