تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 104. Al-Humaza · Ayah 3
Tafseerیَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ﴿3﴾
- يَحْسَبُوہ گمان کرتا ہے
- اَنَّکہ
- مَالَهٗٓاس کا مال
- اَخْلَدَهٗاسے ہمیشہ رکھے گا
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گا۔ 3
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الھمزۃ 3
دوسرے معنی یہ بھی ہوسکتے ہیں کہ وہ سمجھتا ہے اس کا مال اسے حیات جاوداں بخش دے گا، یعنی دولت جمع کرنے اور اسے گن گن کر رکھنے میں وہ ایسا منہمک ہے کہ اسے اپنی موت یاد نہیں رہی ہے اور اسے کبھی یہ خیال بھی نہیں آتا کہ ایک وقت اس کو یہ سب کچھ چھوڑ کر خالی ہاتھ دنیا سے رخصت ہوجانا پڑے گا۔