تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 11. Hud · Ayah 34
Tafseerوَ لَا یَنْفَعُكُمْ نُصْحِیْۤ اِنْ اَرَدْتُّ اَنْ اَنْصَحَ لَكُمْ اِنْ كَانَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یُّغْوِیَكُمْ١ؕ هُوَ رَبُّكُمْ١۫ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَؕ﴿34﴾
- وَلَا يَنْفَعُكُمْاور نہ نفع دے گی تمہیں
- نُصْحِيْٓمیری نصیحت
- اِنْاگر
- اَرَدْتُّمیں چاہوں
- اَنْ اَنْصَحَکہ میں نصیحت کردوں
- لَكُمْتمہیں
- اِنْاگر (جبکہ)
- كَانَہے
- اللّٰهُ يُرِيْدُاللہ چاہے
- اَنْ يُّغْوِيَكُمْکہ گمراہ کرے تمہیں
- هُوَوہ
- رَبُّكُمْتمہارا رب
- وَاِلَيْهِاور اس کی طرف
- تُرْجَعُوْنَتم لوٹ کر جاؤ گے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اب اگر میں تمہاری کچھ خیر خواہی کرنا بھی چاہوں تو میری خیر خواہی تمہیں کوئی فائدہ نہیں دے سکتی جب کہ اللہ ہی نے تمہیں بھٹکا دینے کا ارادہ کر لیا ہو،38 وہی تمہارا ربّ ہے اور اُسی کی طرف تمہیں پلٹنا ہے۔“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة هُوْد 38
یعنی اگر اللہ نے تمہاری ہٹ دھرمی، شرپسندی اور خیر سے بےرغبتی دیکھ کر یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ تمہیں راست روی کی توفیق نہ دے اور جن راہوں میں تم خود بھٹکنا چاہتے ہو انہی میں تم کو بھٹکا دے تو اب تمہاری بھلائی کے لیے میری کوئی کوشش کارگر نہیں ہو سکتی۔