Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 11. Hud · Ayah 59

Tafseer
  1. وَ تِلْكَ عَادٌ١ۙ۫ جَحَدُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ وَ عَصَوْا رُسُلَهٗ وَ اتَّبَعُوْۤا اَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ﴿59﴾

    1. وَتِلْكَاور یہ
    2. عَادٌعاد
    3. جَحَدُوْاانہوں نے انکار کیا
    4. بِاٰيٰتِآیتوں کا
    5. رَبِّهِمْاپنا رب
    6. وَعَصَوْااور انہوں نے نافرمانی کی
    7. رُسُلَهٗاپنے رسول
    8. وَاتَّبَعُوْٓااور پیروی کی
    9. اَمْرَحکم
    10. كُلِّ جَبَّارٍہر سرکش
    11. عَنِيْدٍضدی
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ ہیں عاد ، اپنے ربّ کی آیات سے انہوں نے انکار کیا، اس کے رسُولوں کی بات نہ مانی،65 اور ہر جبّار دُشمنِ حق کی پیروی کرتے رہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة هُوْد 65 اگرچہ ان کے پاس ایک ہی رسول آیا تھا، مگر جس چیز کی طرف اس نے دعوت دی تھی وہ وہی ایک دعوت تھی جو ہمیشہ ہر زمانے اور ہر قوم میں خدا کے رسول پیش کرتے رہے ہیں، اسی لیے ایک رسول کی بات نہ ماننے کو سارے رسولوں کی نافرمانی قرار دیا گیا۔