Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 11. Hud · Ayah 6

  1. وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا وَ یَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا١ؕ كُلٌّ فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ﴿6﴾

    1. وَمَااور نہیں
    2. مِنْسے (کوئی)
    3. دَآبَّةٍچلنے والا
    4. فِيمیں (پر)
    5. الْاَرْضِزمین
    6. اِلَّامگر
    7. عَلَيپر
    8. اللّٰهِاللہ
    9. رِزْقُهَااس کا رزق
    10. وَيَعْلَمُاور وہ جانتا ہے
    11. مُسْتَقَرَّهَااس کا ٹھکانا
    12. وَمُسْتَوْدَعَهَااور اس کے سونپے جانے کی جگہ
    13. كُلٌّسب کچھ
    14. فِيْمیں
    15. كِتٰبٍ مُّبِيْنٍروشن کتاب
Translation · Tafheem-ul-Quran
زمین میں چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اللہ کے ذمّے نہ ہواور جس کے متعلق وہ نہ جانتا ہو کہ کہاں وہ رہتا ہےاور کہاں وہ سونپا جاتا ہے،6 سب کچھ ایک صاف دفتر میں درج ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة هُوْد 6 یعنی جس خدا کے علم کا حال یہ ہے کہ ایک ایک چڑیا کا گھونسلہ اور ایک ایک کیڑے کا بِل اس کو معلوم ہے اور وہ اسی کی جگہ پر اس کو سامان زیست پہنچا رہا ہے، اور جس کو ہر آن اس کی خبر ہے کہ کونسا جاندار کہاں رہتا ہے اور کہاں اپنی جان جان آفریں کے سپرد کردیتا ہے، اس کے متعلق اگر تم یہ گمان کرتے ہو کہ اس طرح منہ چھپا چھپا کر یا کانوں میں انگلیاں ٹھونس کر یا آنکھوں پر پردہ ڈال کر تم اس کی پکڑ سے بچ جاؤ گے تو سخت نادان ہو۔ داعی حق سے تم نے منہ چھپا بھی لیا تو آخر اس کا حاصل کیا ہے ؟ کیا خدا سے بھی تم چھپ گئے ؟ کیا خدا یہ نہیں دیکھ رہا ہے کہ ایک شخص تمہیں امر حق سے آگاہ کرنے میں لگا ہوا ہے اور تم یہ کوشش کر رہے ہو کہ کسی طرح اس کی کوئی بات تمہارے کان میں نہ پڑنے پائے ؟