Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 11. Hud · Ayah 71

  1. وَ امْرَاَتُهٗ قَآئِمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنٰهَا بِاِسْحٰقَ١ۙ وَ مِنْ وَّرَآءِ اِسْحٰقَ یَعْقُوْبَ﴿71﴾

    1. وَامْرَاَتُهٗاور اس کی بیوی
    2. قَآئِمَةٌکھڑی ہوئی
    3. فَضَحِكَتْتو وہ ہنس پڑی
    4. فَبَشَّرْنٰهَاسو ہم نے اسے خوشخبری دی
    5. بِاِسْحٰقَاسحٰق کی
    6. وَاور
    7. مِنْ وَّرَآءِسے (کے) بعد
    8. اِسْحٰقَاسحق
    9. يَعْقُوْبَیعقوب
Translation · Tafheem-ul-Quran
ابراہیم ؑ کی بیوی بھی کھڑی ہوئی تھی۔وہ یہ سُن کر ہنس دی۔78 پھر ہم نے اُس کو اسحاق کی اور اسحاق کے بعد یعقوب ؑ کی خوشخبری دی
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة هُوْد 78 اس سے معلوم ہوا کہ فرشتوں کے انسانی شکل میں آنے کی خبر سنتے ہی سارا گھر پریشان ہوگیا تھا اور حضرت ابراہیم ؑ کی اہلیہ بھی گھبرائی ہوئی باہر نکل آئی تھیں۔ پھر جب انہوں نے یہ سن لیا کہ ان کے گھر پر یا ان کی بستی پر کوئی آفت آنے والی نہیں ہے تب کہیں ان کی جان میں جان آئی اور وہ خوش ہوگئیں۔ سورة هُوْد 79 فرشتوں نے حضرت ابراہیم ؑ کے بجائے حضرت سارہ ؓ کو یہ خوشخبری اس لیے سنائی کہ اس سے پہلے حضرت ابراہیم ؑ کی اہلیہ بھی گھبرائی ہوئی باہر نکل آئی تھیں۔ پھر جب انہوں نے یہ سن لیا کہ ان کے گھر پر یا ان کی بستی پر کوئی آفت آنے والی نہیں ہے تب کہیں ان کی جان میں جان آئی اور وہ خوش ہوگئیں۔