Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 12. Yusuf · Ayah 43

Tafseer
  1. وَ قَالَ الْمَلِكُ اِنِّیْۤ اَرٰى سَبْعَ بَقَرٰتٍ سِمَانٍ یَّاْكُلُهُنَّ سَبْعٌ عِجَافٌ وَّ سَبْعَ سُنْۢبُلٰتٍ خُضْرٍ وَّ اُخَرَ یٰبِسٰتٍ١ؕ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَاُ اَفْتُوْنِیْ فِیْ رُءْیَایَ اِنْ كُنْتُمْ لِلرُّءْیَا تَعْبُرُوْنَ﴿43﴾

    1. وَقَالَاور کہا
    2. الْمَلِكُبادشاہ
    3. اِنِّىْٓکہ وہ
    4. اَرٰيمیں دیکھتا ہوں
    5. سَبْعَسات
    6. بَقَرٰتٍگائیں
    7. سِمَانٍموٹی تازی
    8. يَّاْكُلُهُنَّوہ کھاتی ہیں
    9. سَبْعٌسات
    10. عِجَافٌدبلی پتلی
    11. وَّسَبْعَاور سات
    12. سُنْۢبُلٰتٍخوشے
    13. خُضْرٍسبز
    14. وَّاُخَرَاور دوسرے
    15. يٰبِسٰتٍخشک
    16. يٰٓاَيُّهَا الْمَلَاُاے میرے سردارو
    17. اَفْتُوْنِيْبتلاؤ مجھے تعبیر
    18. فِيْمیں (کی)
    19. رُءْيَايَمیرے خواب
    20. اِنْاگر
    21. كُنْتُمْہو تم
    22. لِلرُّءْيَاخواب کی
    23. تَعْبُرُوْنَتعبیر دینے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
ایک روز36 بادشاہ نے کہا ”میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دُبلی گائیں کھا رہی ہیں،اور اناج کی سات بالیں ہری ہیں اور دُوسری سات سُوکھی۔ اے اہلِ دربار، مجھے اس خواب کی تعبیر بتاوٴ اگر تم خوابوں کا مطلب سمجھتے ہو۔“37
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة یُوْسُف 36 بیچ میں کئی سال کے زمانہ قید کا حال چھوڑ کر اب سر رشتہ بیان اس مقام سے جوڑا جاتا ہے جہاں سے حضرت یوسف ؑ کے دنیوی عروج شروع ہوا۔ سورة یُوْسُف 37 بائیبل اور تلمود کا بیان ہے کہ ان خوابوں سے بادشاہ بہت پریشان ہوگیا تھا اور اس نے اعلان عام کے ذریعہ سے اپنے ملک کے تمام دانشمندوں، کاہنوں، مذہبی پیشواؤں اور جادوگروں کو جمع کر کے ان سب کے سامنے یہ سوال پیش کیا تھا۔