تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 14. Ibrahim · Ayah 11
قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ اِنْ نَّحْنُ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَمُنُّ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ مَا كَانَ لَنَاۤ اَنْ نَّاْتِیَكُمْ بِسُلْطٰنٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ﴿11﴾
- قَالَتْکہا
- لَهُمْان سے
- رُسُلُهُمْان کے رسول
- اِنْانہیں
- نَّحْنُہم
- اِلَّاصرف
- بَشَرٌبشر
- مِّثْلُكُمْتم جیسے
- وَلٰكِنَّاور لیکن
- اللّٰهَاللہ
- يَمُنُّاحسان کرتا ہے
- عَلٰي مَنْ يَّشَآءُجس پر چاہے
- مِنْسے
- عِبَادِهٖاپنے بندے
- وَمَا كَانَاور نہیں ہے
- لَنَآہمارے لیے
- اَنْکہ
- نَّاْتِيَكُمْتمہارے پاس لائیں
- بِسُلْطٰنٍکوئی دلیل
- اِلَّامگر (بغیر)
- بِاِذْنِ اللّٰهِاللہ کے حکم سے
- وَعَلَي اللّٰهِاور اللہ پر
- فَلْيَتَوَكَّلِپس بھروسہ کرنا چاہیے
- الْمُؤْمِنُوْنَمومن (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
ان کے رسولوں نے ان سے کہا”واقعی ہم کچھ نہیں ہیں مگر تم ہی جیسے انسان لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے نوازتا ہے۔21 اور یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہےکہ تمہیں کوئی سَنَد لا دیں۔ سَنَد تو اللہ ہی کے اِذن سے آسکتی ہے اور اللہ ہی پر اہلِ ایمان کو بھروسہ کرنا چاہیے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اِبْرٰهِیْم 21
یعنی بلا شبہہ ہم ہیں تو انسان ہی مگر اللہ نے تمہارے درمیان ہم کو ہی علم حق اور بصیرت کاملہ عطا کرنے کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس میں ہمارے بس کی کوئی بات نہیں۔ یہ تو اللہ کے اختیارات کا معاملہ ہے۔ وہ اپنے بندوں میں سے جس کو جو کچھ چاہے دے۔ ہم نہ یہ کرسکتے ہیں کہ جو کچھ ہمارے پاس آیا ہے وہ تمہارے پاس بھجوادیں اور نہ یہی کرسکتے ہیں کہ جو حقیقتیں ہم پر منکشف ہوئی ہیں ان سے آنکھیں بند کرلیں۔