تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 14. Ibrahim · Ayah 32
اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ١ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِیَ فِی الْبَحْرِ بِاَمْرِهٖ١ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْاَنْهٰرَۚ﴿32﴾
- اَللّٰهُاللہ
- الَّذِيْوہ جو
- خَلَقَاس نے پیدا کیا
- السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
- وَالْاَرْضَاور زمین
- وَاَنْزَلَاور اتارا
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- مَآءًپانی
- فَاَخْرَجَپھر نکالا
- بِهٖاس سے
- مِنَسے
- الثَّمَرٰتِپھل (جمع)
- رِزْقًارزق
- لَّكُمْتمہارے لیے
- وَسَخَّرَاور مسخر کیا
- لَكُمُتمہارے لیے
- الْفُلْكَکشتی
- لِتَجْرِيَتاکہ چلے
- فِي الْبَحْرِدریا میں
- بِاَمْرِهٖاس کے حکم سے
- وَسَخَّرَاور مسخر کیا
- لَكُمُتمہارے لیے
- الْاَنْهٰرَنہریں (ندیاں)
Translation · Tafheem-ul-Quran
اللہ وہی تو ہے43 جس نے زمین اور آسمانوں کو پیدا کیا اور آسمان سے پانی برسایا، پھر اُس کے ذریعہ سے تمہاری رزق رسانی کے لیے طرح طرح کے پھل پیدا کیے۔ جس نے کشتی کو تمہارے لیے مسخّر کیا کہ سمندر میں اُس کے حکم سے چلے اور دریاوٴں کو تمہارے لیے مسخّر کیا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اِبْرٰهِیْم 43
یعنی وہ اللہ جس کی نعمت کا کفران کیا جا رہا ہے، جس کی بندگی و اطاعت سے منہ موڑا جا رہا ہے، جس کے ساتھ زبردستی کے شریک ٹھیرائے جا رہے ہیں، وہ وہی تو ہے جس کے یہ اور یہ احسانات ہیں۔