تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 14. Ibrahim · Ayah 41
رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠ع﴿41﴾
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- اغْفِرْ لِيْمجھے بخشدے
- وَلِوَالِدَيَّاور میرے ماں باپ کو
- وَلِلْمُؤْمِنِيْنَاور مومنوں کو
- يَوْمَجس دن
- يَقُوْمُقائم ہوگا
- الْحِسَابُحساب
Translation · Tafheem-ul-Quran
پروردگار ، مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو اُس دن معاف کر دیجیو جب کہ حساب قائم ہوگا۔“ 53
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اِبْرٰهِیْم 53
حضرت ابراہیم ؑ نے اس دعائے مغفرت میں اپنے باپ کو اس وعدے کی بنا پر شریک کرلیا تھا جو انہوں نے وطن سے نکلتے وقت کیا تھا کہ سَاَسْتَغْفِرُ لَکَ رَبِّیْ ، (مریم۔ آیت 47)۔ مگر بعد میں جب انہیں احساس ہوا کہ وہ تو اللہ کا دشمن تھا تو انہوں نے اس سے صاف تبری فرما دی۔ (التوبہ۔ آیت 114)۔