تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 58
قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَۙ﴿58﴾
- قَالُوْٓاوہ بولے
- اِنَّآہم بیشک
- اُرْسِلْنَآبھیجے گئے
- اِلٰىطرف
- قَوْمٍایک قوم
- مُّجْرِمِيْنَمجرم (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ بولے”ہم ایک مُجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں۔34
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْحِجْر 34
اشارے کا یہ اختصار صاف بتارہا ہے کہ قوم لوط کے جرائم کا پیمانہ اس وقت اتنا لبریز ہوچکا تھا کہ حضرت ابراہیم ؑ جیسے باخبر آدمی کے سامنے اس کا نام لینے کی قطعا ضرورت نہ تھی، بس ”ایک مجرم قوم“ کہہ دینا بالکل کافی تھا۔