Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 76

  1. وَ اِنَّهَا لَبِسَبِیْلٍ مُّقِیْمٍ﴿76﴾

    1. وَاِنَّهَااور بیشک وہ
    2. لَبِسَبِيْلٍراستہ پر
    3. مُّقِيْمٍسیدھا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور وہ علاقہ (جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا)گزر گاہ ِعام پر واقع ہے،42
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْحِجْر 42 یعنی حجاز سے شام اور عراق سے مصر جاتے ہوئے یہ تباہ شدہ علاقہ راستہ میں پڑتا ہے اور عموما قافلوں کے لوگ تباہی کے ان آثار کو دیکھتے ہیں جو اس پورے علاقے میں آج تک نمایاں ہیں۔ یہ علاقہ بحر لوط (بحیرہ مردار) کے مشرق اور جنوب میں واقع ہے اور خصوصیت کے ساتھ اس کے جنوبی حصے کے متعلق جغرافیہ دانوں کا بیان ہے کہ یہاں اس درجہ ویرانی پائی جاتی ہے جس کی نظیر روئے زمین پر کہیں اور نہیں دیکھی گئی۔