تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 114
فَكُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَیِّبًا١۪ وَّ اشْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ﴿114﴾
- فَكُلُوْاپس تم کھاؤ
- مِمَّااس سے جو
- رَزَقَكُمُ اللّٰهُتمہیں دیا اللہ نے
- حَلٰلًاحلال
- طَيِّبًاپاک
- وَّاشْكُرُوْااور شکر کرو
- نِعْمَتَنعمت
- اللّٰهِاللہ
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم ہو
- اِيَّاهُصرف اس کی
- تَعْبُدُوْنَتم عبادت کرتے ہو
Translation · Tafheem-ul-Quran
پس اے لوگو، اللہ نے جو کچھ حلال اور پاک رزق تم کو بخشا ہے اُسے کھاوٴ اور اللہ کے احسان کا شکر ادا کرو113 اگر تم واقعی اُسی کی بندگی کرنے والے ہو۔114
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّحْل 113
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سورة کے نزول کے وقت وہ قحط ختم ہوچکا تھا جس کی طرف اوپر اشارہ گزر چکا ہے۔
سورة النَّحْل 114
یعنی اگر واقعی تم اللہ کی بندگی کے قائل ہو، جیسا کہ تمہارا دعوی ہے، تو حرام و حلال کے خود مختار نہ بنو۔ جس رزق کو اللہ نے حلال و طیب قرار دیا ہے اسے کھاؤ اور شکر کرو۔ اور جو کچھ اللہ کے قانون میں حرام و خبیث ہے اس سے پرہیز کرو۔