تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 115
اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةَ وَ الدَّمَ وَ لَحْمَ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ لِغَیْرِ اللّٰهِ بِهٖ١ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿115﴾
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- حَرَّمَحرام کیا
- عَلَيْكُمُتم پر
- الْمَيْتَةَمردار
- وَالدَّمَاور خون
- وَلَحْمَاور گوشت
- الْخِنْزِيْرِخنزیر
- وَمَآاور جس
- اُهِلَّپکارا جائے
- لِغَيْرِ اللّٰهِاللہ کے علاوہ
- بِهٖاس پر
- فَمَنِپس جو
- اضْطُرَّلاچار ہوا
- غَيْرَ بَاغٍنہ سرکشی کرنیوالا
- وَّاور
- لَا عَادٍنہ حد سے بڑھنے والا
- فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- رَّحِيْمٌنہایت مہربان
Translation · Tafheem-ul-Quran
اللہ نے جو کچھ تم پر حرام کیا ہے وہ ہے مُردار اور خُون اور سُوٴر کا گوشت اور وہ جانور جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو۔ البتہ بھُوک سے مجبور ہو کر اگر کوئی اِن چیزوں کو کھالے، بغیر اس کے کہ وہ قانونِ الٰہی کی خلاف ورزی کا خواہش مند ہو، یا حدِّ ضرورت سے تجاوز کا مرتکب ہو ، تو یقیناً اللہ معاف کرنے اور رحم فرمانے والا ہے۔115
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّحْل 115
یہ حکم سورة بقرہ آیت نمبر 3، سورة مائدہ آیت نمبر 173 اور سورة انعام آیت نمبر 35 میں بھی گزر چکا ہے۔