تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 19
Tafseerوَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ﴿19﴾
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- مَا تُسِرُّوْنَجو تم چھپاتے ہو
- وَمَااور جو
- تُعْلِنُوْنَتم ظاہر کرتے ہو
Translation · Tafheem-ul-Quran
حالانکہ وہ تمہارے کھُلے سے بھی واقف ہے اور چھُپے سے بھی۔18
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّحْل 18
یعنی کوئی احمق یہ نہ سمجھے کہ انکار خدا اور شرک اور معصیت کے باوجود نعمتوں کا سلسلہ کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ کو لوگوں کے کرتوتوں کی خبر نہیں ہے۔ یہ کوئی اندھی بانٹ اور غلط بخشی نہیں ہے کہ جو بیخبر ی کی وجہ سے ہو رہی ہو۔ یہ تو وہ علم اور درگزر ہے جو مجرموں کے پوشیدہ اسرار بلکہ دل کی چھپی ہی نیتوں سے واقف ہونے کے باوجود کیا جا رہا ہے، اور یہ وہ فیاضی و عالی ظرفی ہے جو صرف رب العالمین ہی کو زیب دیتی ہے۔