تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 33
Tafseerهَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ یَاْتِیَ اَمْرُ رَبِّكَ١ؕ كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ وَ مَا ظَلَمَهُمُ اللّٰهُ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿33﴾
- هَلْکیا
- يَنْظُرُوْنَوہ انتظار کرتے ہیں
- اِلَّآمگر (صرف)
- اَنْیہ کہ
- تَاْتِيَهُمُان کے پاس آئیں
- الْمَلٰٓئِكَةُفرشتے
- اَوْ يَاْتِيَیا آئے
- اَمْرُحکم
- رَبِّكَتیرا رب
- كَذٰلِكَایسا ہی
- فَعَلَکیا
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- مِنْ قَبْلِهِمْان سے پہلے
- وَاور
- مَا ظَلَمَهُمُنہیں ظلم کیا ان پر
- اللّٰهُاللہ
- وَلٰكِنْاور بلکہ
- كَانُوْٓاوہ تھے
- اَنْفُسَهُمْاپنی جانیں
- يَظْلِمُوْنَظلم کرتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے محمد ؐ ، اب جو یہ لوگ انتظار کر رہے ہیں تو اِس کے سوا اب اور کیا باقی رہ گیا ہے کہ ملائکہ ہی آپہنچیں ، یا تیرے ربّ کا فیصلہ صادر ہو جائے؟29 اِس طرح ڈِھٹائی اِن سے پہلے بہت سے لوگ کر چکے ہیں۔ پھر جو کچھ اُن کے ساتھ ہوا وہ اُن پر اللہ کا ظلم نہ تھا بلکہ اُن کا اپنا ظلم تھا جو اُنہوں نے خود اپنے اُوپر کیا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّحْل 29
یہ چند کلمے بطور نصیحت اور تنبیہ کے فرمائے جا رہے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ جہاں تک سمجھانے کا تعلق تھا، تم نے ایک ایک حقیقت پوری طرح کھول کر سمجھا دی۔ دلائل سے اس کا ثبوت دے دیا۔ کائنات کے پورے نظام سے اس کی شہادتیں پیش کردیں۔ کسی ذی فہم آدمی کے لیے شرک پر جمے رہنے کی کوئی گنجائش باقی نہیں چھوڑی۔ اب یہ لوگ ایک صاف سیدھی بات کو مان لینے میں کیوں تامل کر رہے ہیں ؟ کیا اس کا انتظار کر رہے ہیں کہ موت کا فرشتہ سامنے آکھڑا ہو تو زندگی کے آخری لمحے میں مانیں گے ؟ یا خدا کا عذاب سر پر آجائے تو اس کی پہلی چوٹ کھا لینے کے بعد مانیں گے ؟