تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 48
Tafseerاَوَ لَمْ یَرَوْا اِلٰى مَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ یَّتَفَیَّؤُا ظِلٰلُهٗ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ الشَّمَآئِلِ سُجَّدًا لِّلّٰهِ وَ هُمْ دٰخِرُوْنَ﴿48﴾
- اَوَکیا
- لَمْ يَرَوْاانہوں نے نہیں دیکھا
- اِلٰىطرف
- مَا خَلَقَجو پیدا کیا
- اللّٰهُاللہ
- مِنْ شَيْءٍجو چیز
- يَّتَفَيَّؤُاڈھلتے ہیں
- ظِلٰلُهٗاس کے سائے
- عَنِسے
- الْيَمِيْنِدائیں
- وَالشَّمَآئِلِاور بائیں
- سُجَّدًاسجدہ کرتے ہوئے
- لِّلّٰهِاللہ کے لیے
- وَهُمْاور وہ
- دٰخِرُوْنَعاجزی کرنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور کیا یہ لوگ اللہ کی پیدا کی ہوئی کسی چیز کو بھی نہیں دیکھتے کہ اس کا سایہ کس طرح اللہ کے حضُور سجدہ کرتے ہوئے دائیں اور بائیں گرتا ہے؟41 سب کے سب اِس طرح اظہارِ عجز کر رہے ہیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّحْل 41
یعنی تمام جسمانی اشیاء کے سائے اس بات کی علامت ہیں کہ پہاڑ ہوں یا درخت، جانور ہوں یا انسان، سب کے سب ایک ہمہ گیر قانون کی گرفت میں جکڑے ہوئے ہیں، سب کی پیشانی پر بندگی کا داغ لگا ہوا ہے، الوہیت میں کسی کا کوئی ادنی حصہ بھی نہیں ہے۔ سایہ پڑنا ایک چیز کے مادی ہونے کی کھلی علامت ہے، اور مادی ہونا بندہ و مخلوق ہونے کا کھلا ثبوت۔