Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 8

  1. وَّ الْخَیْلَ وَ الْبِغَالَ وَ الْحَمِیْرَ لِتَرْكَبُوْهَا وَ زِیْنَةً١ؕ وَ یَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿8﴾

    1. وَّالْخَيْلَاور گھوڑے
    2. وَالْبِغَالَاور خچر
    3. وَالْحَمِيْرَاور گدھے
    4. لِتَرْكَبُوْهَاتاکہ تم ان پر سوار ہو
    5. وَزِيْنَةًاور زینت
    6. وَيَخْلُقُاور وہ پیدا کرتا ہے
    7. مَاجو
    8. لَا تَعْلَمُوْنَتم نہیں جانتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اُس نے گھوڑے اور خچّر اور گدھے پیدا کیے تا کہ تم ان پر سوار ہو اور وہ تمہاری زندگی کی رونق بنیں۔ وہ اور بہت سی چیزیں(تمہارے فائدے کے لیے)پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم تک نہیں ہے۔8
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّحْل 8 یعنی بکثرت ایسی چیزیں ہیں جو انسان کی بھلائی کے لیے کام کر رہی ہیں اور انسان کو خبر تک نہیں ہے کہ کہاں کہاں کتنے خدام اس کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں اور کیا خدمت انجام دے رہے ہیں۔