Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 94

  1. وَ لَا تَتَّخِذُوْۤا اَیْمَانَكُمْ دَخَلًۢا بَیْنَكُمْ فَتَزِلَّ قَدَمٌۢ بَعْدَ ثُبُوْتِهَا وَ تَذُوْقُوا السُّوْٓءَ بِمَا صَدَدْتُّمْ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۚ وَ لَكُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ﴿94﴾

    1. وَاور
    2. لَا تَتَّخِذُوْٓاتم نہ بناؤ
    3. اَيْمَانَكُمْاپنی قسمیں
    4. دَخَلًۢادخل کا بہانہ
    5. بَيْنَكُمْاپنے درمیان
    6. فَتَزِلَّکہ پھسلے
    7. قَدَمٌکوئی قدم
    8. بَعْدَ ثُبُوْتِهَااپنے جم جانے کے بعد
    9. وَتَذُوْقُوااور تم چکھو
    10. السُّوْٓءَبرائی (وبال)
    11. بِمَااس لیے کہ
    12. صَدَدْتُّمْروکا تم نے
    13. عَنْسے
    14. سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
    15. وَلَكُمْاور تمہارے لیے
    16. عَذَابٌعذاب
    17. عَظِيْمٌبڑا
Translation · Tafheem-ul-Quran
(اور اے مسلمانو)تم اپنی قسموں کو آپس میں ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کا ذریعہ نہ بنا لینا، کہیں ایسا نہ ہو کے کوئی قدم جمنے کے بعد اُکھڑ جائے95 اور تم اِس جُرم کی پاداش میں کہ تم نے لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا، بُرا نتیجہ دیکھو اور سخت سزا بُھگتو
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّحْل 95 یعنی کوئی شخص اسلام کی صداقت کا قائل ہوجانے کے بعد محض تمہاری بد اخلاقی دیکھ کر اس دین سے برگشتہ ہوجائے اور اس وجہ سے وہ اہل ایمان کے گروہ میں شامل ہونے سے رک جائے کہ اس گروہ کے جن لوگوں سے اس کو سابقہ پیش آیا ہو ان کو اخلاق اور معاملات میں اس نے کفار سے کچھ بھی مختلف نہ پایا ہو۔