Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 95

  1. وَ لَا تَشْتَرُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ اِنَّمَا عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿95﴾

    1. وَاور
    2. لَا تَشْتَرُوْاتم نہ لو
    3. بِعَهْدِ اللّٰهِاللہ کے عہد کے بدلے
    4. ثَمَنًامول
    5. قَلِيْلًاتھوڑا
    6. اِنَّمَابیشک جو
    7. عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے ہاں
    8. هُوَوہی
    9. خَيْرٌبہتر
    10. لَّكُمْتمہارے لیے
    11. اِنْاگر
    12. كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَتم جانو
Translation · Tafheem-ul-Quran
اللہ کے عہد96 کو تھوڑے سے فائدے کے بدلے نہ بیچ ڈالو،97 جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّحْل 96 یعنی اس عہد کو جو تم نے اللہ کے نام پر کیا ہو، یا دین الہٰی کے نمائندہ ہونے کی حیثیت سے کیا ہو۔ سورة النَّحْل 97 یہ مطلب نہیں ہے کہ اسے بڑے فائدے کے بدلے بیچ سکتے ہو۔ بلکہ مطلب یہ ہے کہ دنیا کا جو فائدہ بھی ہے وہ اللہ کے عہد کی قیمت میں تھوڑا ہے۔ اس لیے اس بیش بہا چیز کو اس چھوٹی چیز کے عوض بیچنا بہرحال خسارے کا سودا ہے۔