تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 17
وَ تَرَى الشَّمْسَ اِذَا طَلَعَتْ تَّزٰوَرُ عَنْ كَهْفِهِمْ ذَاتَ الْیَمِیْنِ وَ اِذَا غَرَبَتْ تَّقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ وَ هُمْ فِیْ فَجْوَةٍ مِّنْهُ١ؕ ذٰلِكَ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ١ؕ مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ١ۚ وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهٗ وَلِیًّا مُّرْشِدًا۠ع﴿17﴾
- وَتَرَىاور تم دیکھو گے
- الشَّمْسَسورج (دھوپ)
- اِذَاجب
- طَلَعَتْوہ نکلتی ہے
- تَّزٰوَرُبچ کر جاتی ہے
- عَنْسے
- كَهْفِهِمْان کا غار
- ذَاتَ الْيَمِيْنِدائیں طرف
- وَاِذَااور جب
- غَرَبَتْوہ ڈھل جاتی ہے
- تَّقْرِضُهُمْان سے کترا جاتی ہے
- ذَاتَ الشِّمَالِبائیں طرف
- وَهُمْاور وہ
- فِيْمیں
- فَجْوَةٍکھلی جگہ
- مِّنْهُاس (غار) کی
- ذٰلِكَیہ
- مِنْسے
- اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی نشانیاں
- مَنْجو۔ جسے
- يَّهْدِہدایت دے
- اللّٰهُاللہ
- فَهُوَ الْمُهْتَدِپس وہ ہدایت یافتہ
- وَمَنْاور جو۔ جس
- يُّضْلِلْوہ گمراہ کرے
- فَلَنْ تَجِدَپس تو ہرگز نہ پائے گا
- لَهٗاس کے لیے
- وَلِيًّاکوئی رفیق
- مُّرْشِدًاسیدھی راہ دکھانے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
تم انہیں غار میں دیکھتے12 تو تمہیں یُوں نظر آتا کہ سُورج جب نِکلتا ہے تو ان کے غار کو چھوڑ کر دائیں جانب چڑھ جاتا ہے اور جب غروب ہوتا ہے تو ان سے بچ کر بائیں جانب اُتر جاتا ہے اور وہ ہیں کہ غار کے اندر ایک وسیع جگہ میں پڑے ہیں۔13 یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ جس کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے اور جسے اللہ بھٹکا دے اس کے لیے تم کوئی ولیِّ مُرشد نہیں پاسکتے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْكَهْف 12
بیچ میں یہ ذکر چھوڑ دیا گیا کہ اس قرارداد باہمی کے مطابق یہ لوگ شہر سے نکل کر پہاڑوں کے درمیان ایک غار میں جا چھپے تاکہ سنگسار ہونے یا مجبوراً مرتد ہوجانے سے بچ سکیں۔
سورة الْكَهْف 13
یعنی ان کے غار کا دہانہ شمال کے رخ تھا جس کی وجہ سے سورج کی روشنی کسی موسم میں بھی اندر نہ پہنچی تھی اور باہر سے گزرنے والا یہ نہ دیکھ سکتا تھا کہ اندر کون ہے۔